حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سوشل میڈیا پر عربی میں "السیدان_العلیان_رمز_کرامتنا" یعنی دو سید علی ہماری عزت ہیں کے عنوان سے ایک ہیش ٹیگ کے تحت یوزرز نے لکھا ہے کہ دشمنی کے بیج بونے والے، تکفیری و وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے والے ایران اور عراق کے درمیان کبھی بھی تفرقہ نہیں ڈال سکتے۔
ایک یوزر محمد الحمد نے لکھا ہے کہ امریکا، عراق میں بدامنی پھیلا کر اس ملک کو خانہ جنگي میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
ایک دوسرے یوزر نے لکھا ہے کہ سید علی سیستانی نے داعش سے عراق کو بچانے کے لیے جہاد کا فتوی دیا اور سید علی خامنہ ای نے اس فتوے کی بھرپور حمایت کی اور اس طرح دہشت گردی پر فتح حاصل ہوئي اور عراق کی زمین کی عزت باقی رہی۔
الموسوی نامی ایک یوزر نے ٹویٹ کی ہے کہ سید علی سیستانی اور سید علی خامنہ ای پر اسرائيل اور امریکا کے حملوں کا مقصد، شیعہ مراجع کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ، دینی قیادت کو ہی ختم کرنا ہے کیونکہ ان کا مسلک تکفیری ہے۔
آپ کا تبصرہ